• news

مہاراشٹر: بھارتی فوجی ہمسایہ خاتون کو گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گھمانے پر گرفتار

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوجی خاتون کو تشدد کے بعد باہر گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گلیوں میں پھراتا رہا پولیس نے سر پھرے فوجی کو حراست میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کی تحصیل امارگاہ ضلع عثمان آباد میں بھارتی فوجی شیوانند سوامی کو شک تھا کہ اسکی 55 سالہ ہمسائی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا محلے میں فوجی کی بیوی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے جس پر شیوانند نے خاتون کو مارا پیٹا اور جوتوں کا ہار گلے میں ڈال دیا۔

ای پیپر-دی نیشن