• news

اسلام آباد: پولیس، سکیورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، 37 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کا تھانہ کھنہ، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دوران سرچ آپریشن37 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں گئی، دوران سرچ آپریشن 2100 گر ام چرس، 1400 گر ام پاوڈر، 77 بوتلیں معہ 15 لیٹرکھلی شراب، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، پانچ موٹر سائیکل بغیر کاغذات تھانہ میں شفٹ کردئیے گئے ہیں، دوران سرچیکنگ 120 گھر وں اور210 اشخاص کو موقع پر چیک کیا گیا، دیگر کارروائیوں کے دوران 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے 3 کلو 495 گر ام چرس،750 گر ام ہیروئن، 60 لیٹر شراب، موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسلحہ 2 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔ دوران سرچ آپریشن 120 گھر وں اور 210 اشخاص کو موقع پر چیک کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشز اسلام آباد ساجد کیانی کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں داخلی و خارجی راستوں سمیت سخت چیکنگ کے عمل کو تیز کریں، مشکوک و مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن