گکھڑ منڈی، لدھیوالہ وڑائچ، جھنگ اوکاڑہ، پاکپتن: اوباشوں کی شادی شدہ خاتون، 3 بچوں اور 13 سالہ لڑکی سے زیادتی
لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، تین بچوں اور 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گکھڑ منڈی کے نواحی گائوں کوٹ نورا میں اوباش دائود نے کمسن دانش کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ نعیم پارک کے 5 سالہ حسنین سے ملزم شہذیب نے بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے جاکر زیادتی کی۔ جھنگ میں شادی شدہ خاتون (م) کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اوکاڑہ میں 6 سالہ ذکر اللہ گلی میں کھیل رہا تھا اوباش عمران نے کھیتوں میں لے جاکر ہوس کا شکار کیا۔ پاکپتن میں ملزم سعید نے 13 سالہ عاصمہ کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔