• news

کراچی سے نکلنے والی روشنی پورے ملک میں پھیلے گی:سید مصطفی کمال

کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی سے نکلنے والی روشنی پورے ملک میں پھیلے گی۔ کراچی اور پاکستان کے حالات بدلنے کی طاقت رکھتا ہے 24 دسمبر کو جلسے کی تاریخ تھی لیکن جلسہ آج سے ہی شرو ع ہوگیا ہیہفتے کا بھی جلسہ اور آج 24 دسمبر کا بھی جلسہ ہے تمام لوگ، مائیں، بہنیں، بزرگ، بچے بھرپور شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد فلائی اوور پر پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کل کراچی کی آواز حکمرانوں تک پہنچے گی کیونکہ لیاقت آباد پورے کراچی کا میزبان ہے اور خاموش انقلاب آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرعونی قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنی ہے بعد ازاں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے الکرم اسکوائر لیاقت آباد کا دورہ کیا اور صدر انیس قائم خانی کے ساتھ انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔سیکریٹری رضا ہارون سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب ، افتخار رندھاوا، پی ایس پی کے رہنما سلمان مجاہد اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجودتھے۔ قبل ازیں بہادر میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں جمع ہورہے ہیں اور مقصد ان ظالم حکمرانوں سے چھین کر عوام کو حقوق دلانا ہیآپ سب نے اپنی فیملیز کے ساتھ 24 دسمبر کو جمع ہو کر ظالم حکمرانوں کو للکارنہ ہے، بنیادی ضروریات کی فراہمی کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے، ریاست اور اس کے چلانے والوں کی نااہلی اور ناکامی کے بعد سیلانی جیسے ادارے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلانی اور دیگر رفاہی اداروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں پر ذرائع ناکافی ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کے مسائل حل کرنے سے ناکام ہیں تعلیم، خوراک، پانی اور علاج معالجہ کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت کی ہے مگر نااہل حکمران اور انُکی عیاشیوں کی وجہ سے مائیں عدم خوراک کی وجہ سے سندھ میں اپنے بچے دفنا رہی ہیں۔ اگر اس ملک کے سسٹم کو صحیح نہیں کیا گیا تو کوئی سی پیک جیسا منصوبہ گیم چینجر نہیں ثابت ہوسکتابعد ازاں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن