بھکر: پٹڑی میں پھنسی گنے سے لوڈ ٹرالی کے ساتھ ٹکرانے والی مہر ایکسپریس کو 12 گھنٹے بعد روانہ کر دیا گیا
بھکر (نامہ نگار) ملتان کندیاں سیکشن شاہ عالم کے قریب حادثہ کا شکار ہونے والی مہر ایکسپریس کو 16 گھنٹے بعد روانہ کر دیا گیا۔ٹرین میں 12 سو مسافر سوار تھے ٹریک کو بحال کرنے کے لیے ملتان سے 2ریلیف کرین ٹرینوں کو فوری طلب کرکے دیگر امدادی کاروائیوں کو تیز کیا گیا واقعات کے مطابق گزشتہ رات مہرایکسپریس ریلوے کی پٹڑی میں پھنسی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی۔ ڈائیور سمیت 5افرادزخمی ہوئے تھے ۔کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ سمیت ریلوے انجنئیرز،و دیگر متعلقہ ادارے و امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور موقع پر موجود مسافروںکو فوری ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کی بحالی کاکام بھی شروع کر دیا۔16گھنٹے کی امدادی کاروائیوں کے بعد ملتان کندیاں ٹریک کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔