عدالت عظمیٰ نے آئندہ ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے کل(سوموار) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے مقدمات کا روسٹر جاری کر دیا آئندہ ہفتے تین بنچ اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ دو بنچ لاہور برانچ رجسٹری جبکہ ایک بنچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا۔اسلام آباد میں مقدمات سننے والابنچ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات سنے گا جبکہ لاہور میں سماعت کرنے والادوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منظور احمد ملک پرمشتمل ہے۔