3 طلاقوں کا بل غیر شرعی، مودی واپس لیں: مسلم پرسنل بورڈ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے تین طلاق سے متعلق حکومتی بل کی مخالفت کردی بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا تین طلاق بل پر اجلاس ہوا۔ مسلم بورڈ نے کہا کہ تین طلاق کا بل شرعی قوانین کے خلاف ہے بل کا اطلاق ہوا تو کئی خاندان تباہ ہوجائیں گے۔ بل ڈرافٹ کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، بل سے متعلق کسی متعلقہ شخص سے بات بھی نہیں کی گئی۔ وزیراعظم سے بل واپس لینے اور منسوخ کرنے کا مطالبہ کریں گے تین طلاقوں کے خلاف قانون علماء کے مشورے سے بننا چاہئے۔ بھارتی حکومت مسلم خواتین بل 2017ء لوک سبھا میں اگلے ہفتے پیش کریگی۔ بل میں ایک ساتھ تین طلاق دینے والے کو تین سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔