.شہر میں ڈاکے، چوریاں، مزاحمت پرگولی لگنے سے خاتون زخمی، شہری لاکھوں سے محروم
لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا جبکہ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں خاتون کو واردات کے دوران گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی خاتون کی طرف سے مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے اسے ٹانگ پر گولی مار دی اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے، خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ گلشن اقبال میں اشرف کی فیملی سے 4لاکھ 20ہزار نقدی وزیورات، تھانہ رائے ونڈ کے علاقہ میں یوسف کے گھر سے 3لاکھ 50ہزار نقدی و زیورات ، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں عمران اور اس کی فیملی سے 5لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی وزیورات، تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں جاوید سے 2لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی وموبائل، تھانہ ساندہ کے علاقہ میں اختر اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، شیراکوٹ سے عابد اور اس کی فیملی سے2لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں امجد اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں شبیر سے 3لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی وموبائل فون، تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں احسن اور اس کی فیملی سے8لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ، مانگا منڈی سے کاریں جبکہ ملت پارک، سمن آباد، شیراکوٹ، نصیر آباد، بادامی باغ، لاری اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔