.خواہش ہے کہ پاکستان قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنے: آسٹریلوی ہائی کمشنر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے یوم قائداعظم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں قائداعظم کے یوم پیدائش پر پاکستان کو خوشی اور مسرت کا پیغام دیتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے خوابوں کی تعبیر بنے۔ قائداعظم نے آزادی‘ اقلیتوں کے حقوق کے احترام‘ قانون کی حکمرانی کو پاکستان کا مقصد قراردیا تھا۔ ہائی کمشنر نے کہا ہم ان پاکستانیوں کو بھی نہیں فراموش کر سکتے جنہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانیں گنوائیں۔