• news

فلپائن :شاپنگ سنٹر میں ہولناک آتشزدگی 40 افراد زندہ جل گئے

فلپائن (اے این این+اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) جنوبی فلپائن میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے40افراد زندہ جل گئے، 7 زخمی ہو گئے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فرنیچر کے شوروم میں لگی۔ ابتدائی طورپر تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار پانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ تحقیقات شروع کر دی گئی جبکہ زخمی6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مرنے والوں میں زیادہ تر کال سنٹر کا امریکی کمپنی (ایس ایس آئی) کا عملہ شامل ہے۔ فلپائن کے شہر ڈاوائو میں فرنیچر کی دکان میں آگ لگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔خوفناک واقعے میں40افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر کال سنٹر کے ملازمین شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ سے جھلس جانے والے چھ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ صدر روڈ ایگو نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مرنیوالوں کے رشتہ داروں سے ملاقاتیں کر کے دلاسہ دیا۔ صدر کی میئر بیٹی سارا روکر نے میڈیا کو بتایا ملبے سے ایک نعش ملی ہے۔ آگ نے آناً فاناً این سی سی سی مال کو لپیٹ میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن