• news

گوجرہ: تیزرفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق، شہریوں کا احتجاج مظاہرین نے ٹائر جلا کر فیصل آباد، ملتان روڈ بند کردی

گوجرہ (نامہ نگار) تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد سے ملتان جانے والی اے سی بس نے نواحی چک 362/ج ب اڈہ کوریاں کے قریب مین روڈ پر تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں نصر اللہ، چک 414/ ج ب کا سعید اور 250/ ج ب کا یوسف شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثہ کے بعد اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کر فیصل آباد سے ملتان روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی جس کو ڈی ایس پی گوجرہ ملک شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ آصف علی ڈوگر نے اہل علاقہ سے مذاکرات کے بعد نعشیں ہسپتال پہنچائیں اور سڑک ٹریفک کیلئے بحال کردی۔

ای پیپر-دی نیشن