• news

مانسہرہ:دلہن اقرا کو قتل کیا گیا، موت گلا دبانے سے ہوئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ

مانسہرہ (آن لائن) نئی نویلی دلہن 18سالہ اقرا کی موت کا معاملہ حل ہو گیا، قبر کشائی کے بعد ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم نے اقرا کے قتل کی تصدیق کردی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اقرا کی موت گلا دبنے سے ہوئی جبکہ اس کے چہرے، جسم اور گردن پرتشدد کے نشانات بھی تھے۔تفصیلات کے مطابق خواجگان کے علاقے سے تعلق رکھنے والی اقراء کچھ روز پہلے اپنے کزن حافظ فیضان سے بیاہی گئی تھی۔ شادی کے دوسرے دن 15 دسمبر کو اقرا اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ سسرالیوں نے پہلے دل کا دورہ جبکہ بعدازاں اس کی موت کو خودکشی قراردیاتھا۔ مرحومہ کی نعش پر زخم کے نشانات دیکھ کر والدین نے تھانے میں سسرالیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن