• news

ٹو پیا ں اور انگوٹھیا ں بدلنے سے عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے: امیر مقام

پشاور (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان چاہے جتنی انگوٹھیاں اور ٹوپیاں تبدیل کریں تب بھی پاکستان کا وزیراعظم بننا ان کی قسمت میں نہیں، 2013کو خیبر پی کے کے عوام نے پی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا عمران خان نے بنی گالہ میں بیٹھ کر شیخ چلی بن کر پاکستان کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا شروع کیا مگر پاکستان کے آئندہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ہوں گے‘ 2018ء کے انتخابات میں دو نظریات کا مقابلہ ہوگا ‘پاکستان میں ترقی کی چلتی گاڑی کو بریک لگانے والوںاور پاکستان کو خوشحال ملک بنانے اور استحکام پاکستان کے عملی اقدامات اٹھانے والوں کے درمیان ہونے والا ٹاکرا پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچنے والوں کے حق میں فیصلہ ہوگا۔ مسلم لیگ اور جمشید خان مہمند نے حل کرکے پی کے 27کے گھر گھر کو سوئی گیس پہنچائے جانے کا عمل شروع کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مکوڑی کے گل پور کے میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن