شہباز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں: شرافت لیاقت
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے خادم بن کر پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے۔ سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان ہے میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد بھی مسلم لیگ ن کے مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی۔