تحفظ بیت المقدس کیلئے امت متحد ہو جا ئے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) بیت المقدس پر سلامتی کونسل کی قرار دادیں حوصلہ افزاہی مسلم دنیا مؤثر کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہودو نصاری کبھی مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ اس لیے امریکہ سے امیدیں وابستہ رکھنا فضول ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی عبادت گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اور ایران کو اختلافات ختم کرکے قبلہ اول کی آزادی کے لئے متحد ہو جانا چائیے۔