• news

انجمن حمایت اسلام کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

لاہور ( پ ر )انجمن حمایت اسلام کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حمایت اسلام دارالشفقت کے سیکرٹری جسٹس(ر) سخی حسین بخاری نے تمام مسیحی ملازمین میں ملبوسات اور اشیاے خور و نوش تقسیم کیں۔ خواجہ مشتاق احمد سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کیک کاٹا ۔ مرزا خادم حسین جرال سیکرٹری فنانس نے کہا کہ انجمن حمایت اسلام اپنے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ دیگر ملازمین کے علاوہ تقریب میں شریک مرقس مسیح، یونس مسیح، ندیم، مشتاق مسیح، رشید مسیح، بوٹا مسیح، زبیر مسیح اور وقار مسیح نے پاکستان اور انجمن کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن