• news

شوکت خانم ہسپتال میں فنڈریزنگ کے لئے فیملی میلے کی رنگارنگ تقریب

لاہور(نیوزرپورٹر)شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ اس فیملی میلے میں آئے لوگوں نے آئمہ بیگ اور راحِم پردیسی ( نسرین) کی زبردست پرفارمنس کو بہت پسند کیا۔ یس میلے میں ہر عمر کے افراد کی پسند اور دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر قسم کی تفریح مہیا کرنے کی کوشِش کی گئی تھی۔ تمام میلے کو سجانے کا مقصد کینسر کے غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ایونٹ ٹکٹس کی فروخت کی مد میں فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن