دھمکیوں پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا جائے: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، امریکہ نے پاکستان کے کسی بھی حصے یا کسی بھی سیاسی یا مذہبی رہنما پر حملے کی کوشش کی تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے ، افغانستان میں شکست کھانے والا امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے گریز کرے ، ایسے کسی قومی اقدام یا بیانیے کو قبول نہیں کیا جا سکتا جو اسلام اور پاکستان کے نظرئیے کے خلاف ہو ۔