• news

شہباز شریف کی ممکنہ بغاوت سے بچنے کیلئے وزارت عظمیٰ کا شوشہ چھوڑا گیا: تحریک انصاف

لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دونوں شریف ایک دوسرے کو سیاسی جھانسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں شہبا زشریف کی ممکنہ بغاوت سے بچنے کیلئے نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کو شوشہ چھوڑا ہے وقت آنے پر کون کیا کرتا ہے عوام دیکھ لیں گے۔ اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی اور ملک کا وزیراعظم عمران خان ہو گا۔ غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ بابا شاہ جمال عظیم ہستی تھے جنہوں نے ساری زندگی دین کی خدمت کی اور اللہ اور اس کے رسولؐ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے نااہلیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ تحریک انصاف قائداعظم کے پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعمیر کرے گی۔ فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے قائد کے اصولوں پر عمل کرنے کے بجائے ’’کرپشن اور منی لانڈرنگ‘‘ کر کے ملکی خزانہ خالی کر دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن