• news

ڈیم بنانے کی بجائے ہم پانی کو ضائع کر رہے ہیں: مقررین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ‘ سردار اعظم رشید‘ عندلیب عباس سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں کسانوں اور کاشتکاروں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ نواز حکومت نے کسانوں اور کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا ہے۔ آج کسان اپنے حق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے۔ آئندہ قوم کو پانی اور خوراک کا سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہوگا۔ ڈیم بنانے کی بجائے ہم پانی کو ضائع کر رہے ہیں۔ مقامی ہوٹل میں جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے زرعی شعبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک روزہ فوڈ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے زراعت کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اگر ہم نے اپنی زراعت پر توجہ نہ دی تو ایسا وقت آئے گا کھانے کو بہت کم رہ جائے گا۔ زراعت کیلئے جو اہم چیزہے وہ ہے پانی‘ ہم نے پانی کو ضائع کیا‘ جو ڈیم بننے چاہئیں تھے وہ نہیں بنائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن