• news

خرم نواز گنڈاپور کی شجاعت سے ملاقات‘ ق لیگ نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے ق لیگ نے قبول کر لیا۔ خرم نواز گنڈاپور اور سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ماڈل ٹائون میں 14 بیگناہوں کے قتل عام پر حکمرانوں کو سزا نہ ملی تو وہ آئندہ اس سے بھی بڑے قتل عام کریں گے، پہلے دن سے لے کر آج تک کوئی ایسا موقع نہیں آیا جس میں ہم نے سانحہ ماڈل ٹائون پر بات نہ کی ہو، ہم نے ہر مرحلہ پر تحریک کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ اس سانحہ کو زندہ رکھا۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو اوپن کرنے پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے اس رپورٹ کو چھپانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچنا چاہئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بڑا اچھا اقدام ہے وہ باہر نہیں جائیں گے تو ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کو ہم نے دعوت اس لیے نہیں دی کیونکہ ہم اس حکومت کو غیرآئینی سمجھتے ہیں، سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے اے پی سی میں شرکت کیلئے فون کیا جس پر ان سے کہا گیا کہ اگر آپ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں تو آپ کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن