کرسمس پر خودکشی کی کوشش، 58 سالہ شخص نے جرمن چانسلر کی پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز سے گاڑی ٹکرا دی، زخمی ہوگیا
برلن (اے ایف پی) کرسمس پر جرمنی میں 58 سالہ شخص نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے گاڑی ٹکرا دی، خود زخمی ہوگیا، ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معمر شخص خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ اس کی گاڑی سے گیس اور پٹرول کے ڈرمز ملے ہیں۔ ایک بیگ ملا جس میں آتش گیر مادہ تھا۔ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔