پاکستان اور ایران کی منزل اور دوست ایک ہیں: ایاز صادق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان کی منزل اور دوست دشمن ایک ہیں، پاک ایران قریبی تعلقات خطے میں امن، سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں، چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سپیکر علی اردشیر لاریجانی کی قیادت میں ایرانی پارلیمانی وفد نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں اقوام مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھی ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔ ایرانی سپیکر نے کہا کہ ایران پاکستان کو بھائی سمجھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ علی لاریجانی نے سپیکر ایاز صادق کو اگلے سال تہران میں او آئی سی پارلیمانی یونین میں شر کت کی دعوت بھی دی۔ چینی وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) چنگ پنگ نے کہا صرف پاکستان ہی چین کا سدا بہار شراکت دار ہے، سپیکر کا نفرنس خطے میں پا ئیدار امن اور خو شحالی کے لیے متعلقہ ممالک کے مابین را بطوں کو فر وغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی ، خطے میں امن کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا، سی پیک کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہیں ،سی پیک کی تکمیل سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تجارتی برادری کے ما بین مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے،دہشتگردی خطے کے امن اور سلا متی کے لیے بڑا خطر ہ ہے اسکے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کا نگریس آف پیپلز رپبلک آف چائینہ کے وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) چنگ پنگ نے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔