• news

بینظیر قتل میں مشرف کا نام‘ عدالت نے انہیں چھوڑ رکھا ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو ساری قوم کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر مسائل پر حکومت سے سوال کرتا رہتا ہوں۔ قیادت لوگوں کے مسائل اور حالات کی ترجمانی کرتی ہے۔ قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر لیڈر تھیں۔ بے نظیر بھٹو کے پاس وژن تھا۔ پی پی نے بلاول بھٹو کی صورت میں پاکستان کو قیادت فراہم کی۔ بلاول کے پاس سوچ ہے۔ عام آدمی کیلئے منصوبے ہیں۔ نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے خود کو نوجوان محسوس کرتا ہوں۔ ہمیں نوجوانوں کیلئے جو کچھ کرنا چاہئے تھا وہ نہیں کر سکے۔ عمران خان کے ساتھ شامل نوجوان پریشان ہیں۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کا نام ہے مگر عدالت نے انہیں چھوڑ رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن