خیبرپی کے کی ضلعی حکومتیں صرف 40 فیصد ترقیاتی فنڈز استعمال کر سکیں گی
اسلام آباد (آن لائن) خبرپی کے میں ضلعی حکومتیں دو برسوں میں ان کے لئے جاری اپنے مکمل فنڈز بھی ابھی تک خرچ نہیں کر سکے ہیں اور صرف ان کا چالیس فیصد ہی خرچ کر سکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دیگر حکومتوں کو فنڈز نہ دینے کا الزام دیتی آ رہی ہے تاہم خود اپنے صوبے میں مختص کردہ فنڈز استعمال نہیں کر سکی ہے۔ خبرپی کے ملک میں مقامی حکومتیں تشکیل دینے والا پہلا صوبہ تھا اور فنڈز ضلعی کونسلوں‘ تحصیل میونسپل اور دیہی کونسلز کے لئے مختص تھے اعدادوشمار کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 12.1 ارب روپے جاری کئے گئے جبکہ صرف 4.9 ارب روپے 2015 اور 2017 کے درمیان استعمال کئے گئے۔ مثال کے طور پر ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے اصل پروجیکشن 2016-17 میں 10 ارب روپے تھی تاہم جاری کردہ رقوم 8.5 ارب روپے تھی ۔