• news

وہاڑی: اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے‘ 8غیر قانونی خریداری مراکز گنا سیل‘ 6افراد گرفتار

وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کا گنے کے غیر قانونی مراکز خریداری پر چھاپے‘ چار مقدمات درج، چھ افراد گرفتار کرلئے گئے 8 خریداری مراکز سیل، تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم پر گنے کی مقررہ قیمت 180 روپے فی من دلانے کی ہدایت پر سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع وہاڑی میں کل 50کنڈے کام کررہے ہیں 23 کے خلاف کارروائی کی گئی تین منظور شدہ پائے گئے کنڈوں سے مختلف افراد کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ انہیں جرمانہ بھی کیا گیا چار کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے 8کو سیل کردیا گیا ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سید آصف حسین شاہ وہاڑی، رائو تسلیم اختر بوریوالا اور عبدالغفار میلسی نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن