• news

کراچی: معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز‘ ایس آئی یو ٹی میں داخل

کراچی(ہیلتھ رپورٹر)ملک میں معروف سرجن اور اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یوٹی) کے سربراہ ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کوسینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل کردیاگیاہے اور وہ ایس آئی یو ٹی میں زیرعلاج ہیں۔سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ترجمان کے مطابق انفلوئنزا اور سینے کے آئی سی یو میں 3 دن گزارنے کے بعد انہیں کمرے میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن