• news

ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان، نقدی سے محروم

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے میںاعجا ز کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لا کھ، فیصل ٹا ئو ن میں وقارکے گھر سے5لا کھ، جوہر ٹائون میں سا جدکے گھر سے4لاکھ، رائیونڈ میں عثمان کے گھر سے 3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میںجہا نگیر کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ 75ہزارر روپے مالیت،کوٹ لکھپت میں ادریس کی فیملی سے ڈیرھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے گئے۔ راہزنی کی وراداتوں میں6 شہریوں سے ہزاروں نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے گئے۔ چوروں نے سرور روڈ سے زعیم، بھا ٹی گیٹ سے مبشر کی گاڑیاں جبکہ اکبر ی گیٹ میںبا بر ،شا د ما ن میںحسن،نو اب ٹا ئو ن میںشبیر ،شا لیما ر میںفخر اورگا رڈن ٹا ئو ن میںسے بشیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ نشتر کالونی میں خلیل کے گھر سے ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس سی میں غالب کے گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت، مانگا منڈی میں عمران کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت جبکہ رائیونڈ میں خاور کے دفتر سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان و نقدی چوری کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن