• news

بہاولپور: وکٹوریہ ہسپتال میں مبینہ سوائن فلو کی مریضہ دم توڑ گئی

بہاولپور ( نامہ نگار) بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مبینہ سوائن فلو کی مریضہ زبیدہ دم توڑ گئی بی وی ایچ کے ترجمان ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق زبیدہ بی بی کو 22دسمبر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا یہ سوائن فلو کی مریضہ تھی یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین دنوں میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا دو مریض دم توڑ چکے ہیں۔زبیدہ بی بی چوہدری ٹائون بہاولپور کی رہائشی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن