• news

بھارتی دہشتگرد جاسوس کلبھوشن کو پھانسی دی جائے: پاکستان علماء کونسل

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان علماء کونسل نے بھارتی دہشت گرد جاسوس کل بھوشن یادو کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کسی بھی طرح نرمی نہ کی جائے۔ داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں بیت المقدس اور حرمین شریفین کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی ترک نہ کی تو پورا عالم اسلام دہشت گردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ امریکہ سمیت پوری دنیادہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ پاکستان ،سعودی عرب ، ترکی مسجد اقصیٰ اور حرمین شریفین کے دفاع وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا قائدانہ کردار اداکریں ۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روزپاکستان علماء کونسل کے تحت ’’علماء کنونشن ‘‘میں کیا گیا ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے صدارت کی۔ مقررین نے کہا ہے کہ انتہاپسنداور دہشت گرد گروہوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا۔ امریکہ افغانستان کی جنگ کو پاکستان منتقل کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور باطل قوتوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے علماء اپنے آپ کو تیار کریں۔

پاکستان علماء کونسل

ای پیپر-دی نیشن