فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام کیلئے یوتھ جرگہ کا آج سے دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد (صباح نیوز) فاٹا یوتھ جرگہ نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے، ملک بھر میں آج سے فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام کی دستخطی مہم کا آغازکردیا جائے گا۔ سال نو کے آغاز میںآل پارٹیز جرگہ بلانے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ ہاتھوں کی فاٹا زنجیروں کی یکجہتی مہم بھی شروع کرینگے۔ یہ اعلان فاٹا یوتھ جرگہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا ہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر رہے ہیں۔فاٹا یوتھ جرگہ نے کہا ہے کہ مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے وضع کیا گیا ہے۔ جرگہ کے ممبران نے مزید کہا کہ حکومتی اعلان کے باوٗجود بھی کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے اور حکومت تاخیری خربے استعمال کررہی ہے۔