• news

سینٹ اور قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد(خبر نگار)سینٹ اور قومی اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج منگل کو ہوں گے۔ ان میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ٔ انسانی حقوق کا اجلاس دن ساڑھے دس بجے پارلیمینٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر 7میں کمیٹی چیئرمین ایم این اے بابر نواز خان کی صدارت میں ہوگا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ٔ مواصلات کا اجلاس د ن گیارہ بجے این ایچ اے ہیڈکوارٹرز کے کمیٹی روم میںچیرمین ایم این اے محمد مزمل قریشی کی صدارت میں ہوگا،اسی طرح سے سینٹ کی دو قائمہ کمیٹیوں میںسے ریاستی و سرحدی امور کا اجلاس دن دو بجے پارلیمینٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبرایک میںچیرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمن کی صدارت میں،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمینٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر 4میں دن دو بجے چیرمین سینیٹر داود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن