• news

ٹھٹھہ: فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کی اغوا کے بعد رہائی

ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) فشر فوک فورم کے چیئرمین سید محمد علی شاہ کو مسلح افراد نے اغوا کرنے کے بعد چھچ جہاں خاں میں علاقے کے انتہائی بااثر شخصیت کے بیٹھک (اوطاق) میں بند کردیا۔ بعد ازاں کئی گھنٹوں تک قید میں رکھ کر رہا کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اغوا کے وقت مسلح افراد سے مزاحمت پر محمد علی شاہ کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا تھا جسے سجاول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ محمد علی شاہ مسلح افراد سے آزاد ہونے کے بعد سجاول اپنے ساتھی کی عیادت کیلئے روانہ ہوگئے۔ زخمی ساتھی سے ملنے کے بعد کراچی جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن