• news

سی پیک منصوبوں پر اجلاس‘ گوادر کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک گوادر منصوبوں کے متعلق اجلاس ہوا جس میں گوادر میں پانی و بجلی کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں گوادر ماسٹر سٹی پلان، گوادر پاور پلانٹ پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی‘ چیف سیکرٹری بلوچستان اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی احسن اقبال نے کہا ماسٹر پلان جائزہ کمیٹی میں علاقائی و شہری منصوبہ بندی ماہرین کی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق بنایا جارہا ہے گوادر کے عوام کی ضروریات کو بھی سامنے رکھا جارہا ہے ماسٹر پلان میں دیگر بندرگاہوں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے موجودہ اور مستقبل کے میری ٹائم رجحانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا گوادر کو بہترین پورٹ بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی و تحقیق کی ضرورت ہے گوادر میں ائیرپورٹ‘ ریلوے‘ شاہراہوں کے نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے حکومت گوادر میں پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ماسٹر پلان کی تیاری سے قبل گوادر میں بغیر منصوبہ بندی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہے ۔ اجلاس میں صوبائی حکومت اور وزارتوں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن