• news

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ‘ امارات اسلامی کے کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

کرم ایجنسی+ کابل (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں امارات اسلامی کے کے کمانڈر جمیع الدین 3 ساتھیوں سمیت ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حملے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔ متہ سنگر میں ڈرون طیارے نے چینی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ طیارے نے گاڑی پر دو میزائل فائر کئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گاڑی نامعلوم سمت سے پاکستانی حدود کی طرف آرہی تھی‘ جیسے ہی زیرو پوائنٹ پر پہنچی تو ڈرون نے حملہ کر دیا۔ جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق امارات اسلامی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا جمیع الدین ااہم کمانڈروں میں سے تھے جو افغان حکومت کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب ‘ نیٹو فورسز پر حملوں میں اور بگرام جیل پر طالبان کے حملے کے بعد ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔ ادھر افغان صوبے ننگرہار میں بھی ڈرون حملے کے سبب داعش کے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور دیگر سامان تباہ ہو گیا۔ جلال آباد میں بڑے پیمانے پر شدت پسندوں کے حملے ناکام بنانے‘ بارودی کار اور 8 موٹرسائیکلیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن