• news

فاٹا کو جلد خیبر پی کے میں ضم کیا جائے پاکستانی عوام انصاف دلوائیں: ملالہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو جلد خیبر پی کے میں ضم کیا جائے۔ فاٹا کے عوام کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا باقی پاکستانیوں کا ہے۔ بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے فاٹا کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ فاٹا یوتھ جرگہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں اور ان کے ساتھ ہوں۔ حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں وہ فاٹا ریفارمز کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کرے۔ فاٹا کے عوام کو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق ملیں جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہیں۔ پاکستان کے عوام فاٹا کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کو انصاف دلوائیں۔

ای پیپر-دی نیشن