• news

مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور مقرر، رانا محمد افضل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ و اقتصادی امور بنا دیا گیا۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔دریں اثنا وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔ ایوان صدر میں حلف برادری کی تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی ۔ صدر نے رانا محمد افضل کو وزیر مملکت بننے پر مبارکباد دی۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء ‘ وزرائے مملکت ‘ اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ رانا محمد افضل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رہنما میاں نوازشریف کا اظہار اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ وہ وزیراعظم کی قیادت میں ہرممکن صلاحیت سے ملک کی خدمت کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن