حج درخواستیں 15 جنوری سے وصول کی جائیں گی
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔قائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2018ء کی منظوری دے دی حج درخواستوں کی وصولی 15 جنوری 2018ء سے شروع ہو گی جو 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی ۔ قرعہ اندازی جنوری 2018ء کے آخری ہفتے میں ہوگی حج واجبات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں مسلسل 3 سال سے ناکام درخواست دہندگان اور80 سال کے عازمین کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔ پہلی بارحج سے 8ماہ قبل نئی حج پالیسی منظوری دی گئی ہے سرکاری حج سکیم کے تحت 60فیصد اور 40فیصد کوٹہ دیا جائے گا حج درخواستوں کی قرعہ اندازی حج شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی اس سرنو انرولمنٹ کی جائے گی اس سلسلے میں ایک فرم کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں مجوزہ پالیسی میں حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نئی حج پالیسی میں حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ حج کوٹہ کا اعلان بھی فروری 2018میں کیا جائے گا، حکومت کی مدت جون 2018تک مکمل کی جائے گی گی ، نگران حکومت کے دوران میں حج فلائٹس روانہ کی جائیں گی۔ عازمین حج کی رہائش اور خوراک کیلئے ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے،حج درخواست کے لئے ریڈایبل پاسپورٹ اور نادرا شناختی کارڈ لازمی ہو گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف آج حج پالیسی2018ء کا اعلان کریں گے وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی میں ترامیم کے ساتھ منظوری دی ہے ۔