• news

پی ٹی آئی، پی پی نے اسمبلیاں توڑنے پر غور بند کر دیا، عام انتخابات بروقت ہونے کا امکان

لاہور (مبشر حسن، نیشن رپورٹ) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن روکنے کیلئے خیبر پی کے اور سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کے منصوبے پر غور کرنا بند کر دیا ہے جس کے بعد عام انتخابات بھی اب ایک حقیقت لگنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کا بروقت انعقاد کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سینٹ میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے دوران پی ٹی آئی الیکشن رکوانے کیلئے خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے پر غور کر رہی تھی اور اُس کی قیادت پُراعتماد تھی کہ پیپلز پارٹی بھی سندھ میں اس کی تقلید کرے گی لیکن اب دونوں جماعتوں نے اپنی سوچ تبدیل کر لی ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری جو پہلے خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے واضح بیان جاری کر چکے ہیں‘ اب نرم رویہ دکھا رہے ہیں جبکہ پی پی کے سیکرٹری انفارمیشن چودھری منظور نے نیشن کے رابطہ کرنے پر ہچکچاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اسمبلی توڑنے کے آپشن پر غور نہیں کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن