• news

علینہ قتل کیس‘ تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئے 29دسمبر تک مہلت‘ موبائل ڈیٹا کی فرانزک رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم

کراچی( این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے علینہ قتل کیس کا چالان جمع کرانے کیلئے تفتیشی افسر کو 29 دسمبر تک مہلت دیدی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی فرانزک رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سعود آباد میں بہن کے ہاتھوں قتل ہونے والی علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے انہیں چالان جمع کرانے کے لیے 29 دسمبر تک مہلت دے دی اور تفتیشی افسر کو ملزمان کے موبائل کی فرانزک رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن