گلگت بلتستان، حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، تاجروں نے ہڑتا ل ختم کردی، لانگ مارچ کا فیصلہ موخر
گلگت بلتستان (نوائے وقت رپورٹ) عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران مسعود الرحمن کے مطابق متنازعہ ایکٹ 2012ء کی واپسی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء تک علامتی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔