ہمیں قائداعظمؒ والا جنون پیدا کرنا ہے: ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) یوم قائداعظم کے سلسلے میں رینجرز کی جانب سے مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا کراچی معاشی طور پر کتنا اہم ہے سب جانتے ہیں، پاکستانیوں نے ہر فیلڈ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ کراچی وہ شہر ہے جس نے پاکستان کو ہر فیلڈ میں ماہرین دیئے۔ طلبہ و طالبات قائداعظم کے اصولوں کو اپنائیں۔ ہمیں قائداعظم کے محنت کرنے کے جذبے کو اپنانا چاہئے جو جنون قائد میں تھا ہمیں ایسا جنون پیدا کرنا ہے۔ قائد ریاست کے پیسوں سے پانی کا قطرہ تک نہیں پیتے تھے، ہم قائد کی ایمانداری کی بلندی کو سمجھیں اور عمل کریں۔ وطن کے مستقبل کیلئے قومیت سے آگے کا سوچیں، کراچی میں وطن کیلئے ساتھ دیں ۔