چنیوٹ: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین سمیت موقع پر جاں بحق
چنیوٹ (نامہ نگار) تیزرفتارٹرک نے موٹر سائیکل کوکچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائکل سوار 2 خواتین سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ فصیل آباد روڈ جھمرہ بائی پاس پر جلال پور بھٹیاں کے 55 سالہ ارشاد اللہ ولد غلام محمد اپنی بہن 45 سالہ جنت بی بی دختر غلام محمد اور 45 سالہ اپنی عزیزہ مسرت زوجہ بشیر کے ہمراہ الفت کئیر ہسپتال میں علاج کیلئے جلال پور بھٹیاں سے فیصل آباد آیا تھاجوکہ واپس گھر جا رہا تھا کہ فیصل آباد روڈ جھمرہ بائی پاس چنیوٹ کے مقام پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبرZ-9185 پشاورنے اسے بری طرح کچل ڈالا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی عملہ موقع پر پہنچ گیا نعشیں تھانہ صدرپولیس کے حوالہ کر دی گئیں جنہوں نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر ضروری قانونی کاروائی شروع کر دی اس سلسلہ میں جب ڈی پی او آفس میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جلال پور بھٹیاں پولیس سے متوفیان کے ورثاء کو واقعہ کی اطلاع پہنچانے کیلئے تھانہ صدر کی پولیس رابطہ میں ہے تاحال رابطہ ممکن نہ ہو سکا ہے جبکہ ریسکیو1122 کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ معلومات متوفیان کے جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈ اور ہسپتال کی پرچیوں سے حاصل کی گئیں۔