• news

ایف آئی اے ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جعلی کاغذات پر دبئی جانے والے 3 مسافر گرفتار کر لئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کاغذات کی چیکنگ کے دوران جعلی کاغذات پر دبئی جانے والے تین مسافر گرفتار کر لئے، مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کی خصوصی ہدایت پر ریجن بھر میں انسانی سمگلنگ اور ائیر پورٹ پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے ۔گرفتار ہونے والے مسافروں میں محمد طیب ،حسنین اور زمان علی ساکنان سیالکوٹ شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن