زرعی شعبے میں تحقیق کے فروغ کیلئے جی سی یو اور ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے مابین معاہدہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)زراعت کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیئے گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ یو وائس چانسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شا ہ اور ریسرچ بورڈ کے چیف ایگریکٹو آفیسر ڈاکٹر نورالسلام خان نے 17نکاتی معاہدے پر دستخط کیئے۔ تقریب میں ریسرچ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد یونس نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نورالسلام کا کہنا تھا کہ ہمارے محققین اپلائیڈ ریسرچ پر توجہ دیں ،جو کہ ملک کی ترقی میں براہ راست کردار اد اکرے۔ حکومت نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی تحقیق کے فروغ کے لیئے فنڈنگ میں 500 ملین روپے کا اضافہ کیا ہے،تاکہ تحقیق کے ذریعے ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب لایا جا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈکی جانب سے جی سی یو شعبہ اینوئیرمینٹل سائنسز کو21ملین روپے کے ریسرچ پراجیکٹ گرانٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔