مسلم لیگ (ن )پاکستان کو سپر پاور بنائے گی: شاہ محمد
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد میاں محمد نواز شریف پاکستان کے حقیقی خیر خواہ اور عوام کا درد رکھنے والے رہنما ہیں میاں محمد نواز شریف اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ ایک ہی دن مناناپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے لئے دوہرا اعزاز ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ قائد اعظم کے پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں رہتی دنیا تک محفوظ اور مستحکم بناکر رکھیں گے۔وہ گزشتہ روزمسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کے دفتر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر برکت اللہ صدیقی، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، غلام مصطفی، رانا صفدر جاوید، سردار محمد نذیر، صالحین تنولی، شاہد رانا،قاضی زاہد، حاجی پرویز تنولی اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کا معاملہ اور عمر خضر عطا فرمائے تاکہ ہم پاکستان کو دنیا کی مسلم سپر پاور کے روپ میں دیکھ سکیں۔