• news

قیام امن کیلئے گلی محلوں کا ماحول دینی بنانا ہوگا: صالح شرقپوری

رائے ونڈ (نامہ نگار) صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی رائے ونڈ میاں محمد آصف شہزاد کے زیر اہتمام یوم صدیق اکبرؓ کے موقع پر سالانہ محفل میلاد ؐ کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت میاں محمد صالح شرقپوری نے کی، نعت خواں حاجی واجد علی نقشبندی اور محمد بوٹا نقشبندی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، یوتھ ونگ کارکنان افتخارالحسن راجہ ،فقیر حسین گجر ،مہر فاروق اعظم ،مہر مشتاق ،مہر وسیم یٰسین ،ملک زاہد اور رانا سفارش علی خاں نے انتظامات سنبھالے ،اس موقع پر میاں محمد صالح شرقپوری نے کہا کہ ملک میں خوشحالی اور امن کے قیام کیلئے ہمیں اپنے گھروں محلے اور شہروں کا ماحول دینی بنانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن