شاہد خاقان نے 59ویں سالگرہ منائی
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 59 برس کے ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا۔بدھ کووزیراعظم کے بچوں نے کیک رات بارہ بجے ان کو پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم سادہ کپڑوں میں چادر لیئے ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے کیک کاٹ کر بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ۔دیکھنے والوں نے سادگی کے عالم میں ہی کیک کا ٹنے پر وزیر اعظم کی سادگی کی تعریف کی ۔