• news

ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف نئی سازش تیار، عمران، قادری کا ساتھ ثبوت ہے: مریم نواز

لاہور (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پہچان ایک سازشی مہرے کی ہے۔ ٹویٹر کے ذریعے بیان میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ہے۔ سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں، انکو صرف سازش کے تحت انتشار کیلئے اکٹھا کیا جاتا ہے ۔ لوگوں کو سب سمجھ ہے! عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی کہ اسکی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائے ایک سازشی اور مہرے کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن