• news

دفاعی پیداوار میں جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل خود کفالت حاصل کی جائے: آرمی چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل خود کفالت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے یوریا مولڈنگ کمپائونڈ پلانٹ ،سٹیشن ہیڈ کوارٹرکی عمارت اور پی او ایف کا لونی سنجوال کا افتتاح کیا جس میں 11 ہزارخاندانوں کو رہائش فراہم کی جائیگی۔ پی او ایف کے ملازمین اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کو مکمل دفاعی صنعت کا عظیم ادارہ بنانے پر عملے کی شاندار خدمات کوسراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بنیادی تجارتی مہارت کو بڑھانے کی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ پی او ایف زیادہ مئوثر انداز میں قومی خزانہ کو فائدہ پہنچا سکے۔آرمی چیف کو پی او ایف کے مستقبل کے وژن اور حکمت عملی کے علاوہ تحقیقاتی اور ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن